Bollywood star Salman Khan entertains his fans and moviegoers with his amazing acting in films, and he has also reached the peak of popularity in the field of hosting and has become a unique identity in the Indian entertainment industry in this regard.
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری سے اپنے مداحوں اور فلم بینوں کو محظوظ کرتے ہیں اور وہ میزبانی کے شعبے میں بھی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں اور اس حوالے سے بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد پہچان بن چکے ہیں۔
Salman Khan has been hosting the Indian reality show Bigg Boss for the past several years. Bigg Boss is famous worldwide for the contestants, various games and stories, as well as Salman Khan’s hosting. According to the report, Bigg Boss will premiere on Indian TV on August 30 and will be broadcast after 90 minutes and viewers are eagerly waiting for the start of the new season.
سلمان خان گزشتہ کئی سالوں سے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ بگ باس مقابلہ کرنے والوں، مختلف گیمز اور کہانیوں کے ساتھ ساتھ سلمان خان کی میزبانی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ رپورٹ کے مطابق بگ باس کا پریمیئر 30 اگست کو بھارتی ٹی وی پر ہوگا اور 90 منٹ بعد نشر کیا جائے گا اور ناظرین نئے سیزن کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
The new season of Bigg Boss 19 has not started yet, but news has already started coming in this regard. There are also rumors about the names of the participants in the show, but Salman Khan’s hosting and the income he receives from the show have also become the subject of media reports. How much will Salman Khan earn for hosting Bigg Boss 19? Indian media has also released figures in the report in this regard, but there has been no response from Salman Khan in this regard.
بگ باس 19 کا نیا سیزن ابھی شروع نہیں ہوا ہے لیکن اس حوالے سے خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ شو میں شرکت کرنے والوں کے ناموں کے حوالے سے بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم سلمان خان کی میزبانی اور شو سے انہیں ملنے والی آمدنی بھی میڈیا رپورٹس کا موضوع بن چکی ہے۔ سلمان خان بگ باس 19 کی میزبانی کے لیے کتنا کمائیں گے؟ بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے رپورٹ میں اعداد و شمار بھی جاری کیے ہیں تاہم سلمان خان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
According to Indian media reports, Salman will earn 8 to 10 million Indian rupees in Bigg Boss 19 weeks and thus he will earn a total of 120 to 150 million Indian rupees in hosting the initial phase of the show. Regarding the hosting of Bigg Boss, it has been reported that this season of the show will last for 5 months and Salman will host for the first three months, after which Farah Khan, Karan Johar and Anil Kapoor will probably be the hosts.
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان بگ باس 19 ہفتوں میں 8 سے 10 کروڑ بھارتی روپے کمائیں گے اور اس طرح وہ شو کے ابتدائی مرحلے کی میزبانی میں مجموعی طور پر 120 سے 150 ملین بھارتی روپے کمائیں گے۔ بگ باس کی میزبانی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شو کا یہ سیزن 5 ماہ تک جاری رہے گا اور سلمان پہلے تین ماہ میزبانی کریں گے جس کے بعد فرح خان، کرن جوہر اور انیل کپور ممکنہ طور پر میزبان ہوں گے۔
There are also reports that the preparations for Bigg Boss are complete and the promo of the new season has also been recorded on July 12, the theme of which is kept on a political style. The report has said that unlike the past, this year’s Bigg Boss OTT format is being expanded and the production of this season has also been kept on a lower budget than before.
اطلاعات یہ بھی ہیں کہ بگ باس کی تیاریاں مکمل ہیں اور نئے سیزن کا پرومو بھی 12 جولائی کو ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی تھیم سیاسی انداز پر رکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے برعکس اس سال بگ باس کے او ٹی ٹی فارمیٹ کو بڑھایا جا رہا ہے اور اس سیزن کی پروڈکشن بھی پہلے سے کم بجٹ پر رکھی گئی ہے۔
According to Indian media, Salman Khan had earlier taken 96 crore Indian rupees for hosting Bigg Boss OTT 2, while for seasons 18 and 17, the famous actor had received 250 crore and 200 crore Indian rupees respectively. Reports said that the names of the candidates for the new season of Bigg Boss have not been finalized yet, but the names of 20 potential candidates, including some famous actors, are also circulating.
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اس سے قبل بگ باس او ٹی ٹی 2 کی میزبانی کے لیے 96 کروڑ بھارتی روپے لیے تھے جب کہ سیزن 18 اور 17 کے لیے معروف اداکار نے بالترتیب 250 کروڑ اور 200 کروڑ بھارتی روپے لیے تھے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ بگ باس کے نئے سیزن کے لیے امیدواروں کے نام ابھی تک فائنل نہیں کیے گئے، تاہم کچھ مشہور اداکاروں سمیت 20 ممکنہ امیدواروں کے نام بھی گردش کر رہے ہیں۔